کراچی: پی آئی ڈی کالونی میں سرچ آپریشن،30 سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست
کراچی(92نیوز)کراچی کی پی آئی ڈی کالونی میں پولیس کا سرچ آپریشن ، تیس سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست لے لئے گئے ہیں جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، مختلف علاقوں میں کارروائی چار ملزم گرفتارکر لئے گئے ہیں جن کے قبضے سے رقم اور اسلحہ برآمدکیا گیا ہے ۔