Friday, September 20, 2024

کراچی : پٹرولیم مصنوعات  میں کمی کے باوجود  عوام مہنگی پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے پر مجبور

کراچی : پٹرولیم مصنوعات  میں کمی کے باوجود  عوام مہنگی پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے پر مجبور
March 1, 2016
  کر اچی(92نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کےباوجودعوام مہنگی پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنےپرمجبوردکھائی دےرہی ہےلیکن حکومت ٹرانسپورٹ مافیا کولگام دینے پر تیارنہیں۔ تفصیلات کےمطابق عالمی سطح پرپیٹرول کی گرتی ہوئی قیمتوں کےبعد حکومت بھی پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کررہی ہےمگراس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے،اس کی وجہ بےلگام ٹرانسپورٹ مافیا ہے جوپیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافے کے بعدکرائےآسمان پرپہنچادیتےہیں لیکن جب پیٹرول سستاہوتاہےتوایک دھیلہ بھی چھوڑنےکوتیارنہیں ہوتے۔ عوام کاکہناہےکہ پیٹرول کی قیمت کااصل فائدہ ذاتی ٹرانسپورٹ رکھنےوالوں کوہوتاہے،پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کر نےوالےکس سے فریادکریں۔ ماہرین معیشت کےمطابق پیٹرول سستا ہو نے سےاشیا خوردونوش سمیت ہرشےکی قیمت میں کمی ہونی چاہیئے،تب ہی عوام کا طرززندگی بہتر ہوگا۔