کراچی پولیس کے اہلکار بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے خواہشمند
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی رنگینیاں جاری ہیں ، سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جارہے ہیں ۔
جہاں شائقین کی بڑی تعداد جوش و خروش کے ساتھ میچ دیکھنے آرہے ہیں، وہیں ایسے پولیس اہلکار بھی ہیں جو اسٹیڈیم جاکر میچ دیکھنا چاہتے ہیں ۔
نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے
اہلکار بھی کرکٹ کے دیوانے ,لیکن فرائض کی ادائیگی سب سے پہلی ترجیح ہے ۔
اہلکاروں کا کہنا ہے ڈیوٹی ختم ہونے پر گھر جاکر میچ دیکھتے ہیں ،لیکن بچے ٹکٹ کی فرمائش کرتے رہتے ہیں ۔
پولیس افسران کا کہنا ہے کوشش کریں گے فرض شناس اہلکاروں کو
فائنل کا ٹکٹ دیکر اسٹیڈیم میں جاکر میچ دیکھنے کا موقع فراہم کریں ۔