کراچی :پریڈی میں پولیس کی کارروائی،اسٹریٹ کرائمز میں ملوث3 ملزم گرفتار
کراچی(92نیوز)کراچی کےعلاقےپریڈی، میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزم گرفتارکرلئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے پریڈی تھانے میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔