کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا
کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا۔ ناگن چورنگی ، اولڈ سٹی ایریا اور ضلع کورنگی میں سے متعددغیر قانونی تعمیرات ،ٹھیلوں اور پتھاروں کا صفایا کر دیا گیا۔
محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم نے منگل کو رُخ کیا ناگن چورنگی اور اطراف کے علاقوں کا جہاں پر قائم غیر درجنوں ٹھیلوں پتھاروں اور غیر قانونی تعمیرات کا صفایا کر دیا گیا۔
کمشنر میٹروپولیٹن کارپوریشن کی نگرانی میں اولڈسٹی جونا مارکیٹ میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ کیا گیا۔اس دوران بازار کی گلیوں سے ٹھیلے پتھارے ہٹا دئیے گئے۔
بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے اورلڈ سٹی ایریا کے بعد ضلع کورنگی میں کی گئی کارروائی میں درجنوں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو مسمار کیا گیا۔