کراچی، میٹرک امتحانات میں دو طالبعلم کسی اور کا پرچہ دیتے گرفتار
کراچی ( 92 نیوز ) حکومت کچھ بھی کرے، کچھ بھی کہے مگر کراچی میں بوٹی مافیا پھر بھی راج کررہی ہے ۔ میٹرک امتحانات کے دوران آج بھی 2 طالب علم کسی اور کا پرچہ دیتے پکڑے گئے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے امتحانی مراکز میں سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کیلئے آئی جی سندھ کو چٹھی لکھ دی ۔