کراچی : عزیزآباد میں واقع مکا چوک کا نام شہید ملت لیاقت علی خان چوک رکھ دیا گیا
کراچی (92نیوز) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے عزیزآباد میں واقع مکا چوک کو شہید ملت لیاقت علی خان کا نام د ے دیاگیا ہے۔ مکا چوک کو شہید ملت لیاقت علی خان کا نام دینے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا عزیز آباد میں واقع گول چکر مکا چوک کا نام تبدیل کر کے شہید ملت لیاقت علی خان چوک رکھا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کارپوریشن سنٹرل کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔