کراچی ، سی ویو کے قریب اسپیشل اولمپکس میراتھن، اداکاروں کی بھی شرکت
کراچی ( 92 نیو ز) کراچی میں سی ویو کے قریب اسپیشل اولمپکس میراتھن ہوئی ، جس میں ملک کے معروف اداکاروں اور شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں حصہ لیا ۔
میراتھن میں اسپیشل بچوں، فنکاروں اور شہریوں نے شرکت کی ، والدین کو بھی بچوں کے ساتھ شرکت کرنا بہت اچھا لگا ۔
میراتھن میں شریک فنکاروں کا کہنا تھا اسپیشل بچے ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ۔۔ انہیں ساتھ لے کر چلنا چاہیئے ۔
معین خان اکیڈمی میں ہونے والی میرا تھن کا انعقاد اسپیشل اولمپکس کے پچاس سال مکمل ہونے پر کیا گیا تھا ۔