کراچی : سپر ہا ئے وے پر دہشتگردوں اور رینجرز میں مقابلہ ،3دہشتگرد ہلاک
کراچی(92نیوز)کراچی کے سپر ہائی وے پر رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیا ن مقابلہ جاری ہے جبکہ تین دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات بھی ہیں ۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ہے ۔
ترجمان رینجرز نے مزید کہا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت شمشیر خان ، عطااللہ عرف داود پٹھان اور ظہیر پٹھان کے نام سے ہوئی ہے ۔