کراچی: سپرہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ دو ملزم ہلاک
کراچی میں رات گئے سائٹ سپرہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزم ہلاک ہو گئے جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں کارروائی کے دوران بائیس ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
سائٹ سپرہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دوملزم ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق ہلاک ملزم شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے۔ ملزموں کےقبضے سے دوپستول، موبائل فون اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔
جبکہ فرنٹیئر کالونی ،کیکر گراؤنڈ اور ملحقہ علاقوں میں پولیس نے سرچ آپیشن کیا۔ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی کے دوران ایک مفرور ملزم سمیت چودہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا۔
مفرور ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ادھر سمن آباد، کھوکھراپار، عزیز بھٹی، عوامی کالونی اور ٹیپو سلطان میں پولیس نے کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث آٹھ ملزموں کو گرفتارکرلیا۔
گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ ،موٹرسائیکل، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد ہوا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔