کراچی ، سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کی درخواست ضمانت مسترد
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کی درخواست ضمانت مسترد ہو گئی ۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف بلدیہ فیکٹری کو آگ لگانے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں ۔ جب تک ملزم کیخلاف ٹرائل مکمل نہیں ہوتاضمانت پر رہا نہیں کرسکتے۔
عدالت کی جانب سے ملزم علی حسن قادری کی بھی ضمانت بھی خارج کر دی گئی ۔