کراچی : رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی دہشتگرد گرفتار،اسلحہ اورمنشیات برآمد
کراچی(92نیوز)رینجرز نے کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں بھرپور کارروائی کی ہے ۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں زخمی دہشت گرد کو گرفتارکرلیا ہے اور اس کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کی ہے ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار آصف کا تعلق لیاری گینگ وار کے ارشد پپو گروپ سے ہےدوسری طرف قائد آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم ظہیر ہلاک ہوگیا ہے ۔