Friday, September 20, 2024

کراچی : جہانگیرآباد نالے میں گرنے والا بچہ نہ مل سکا‘ تلاش کا کام ختم

کراچی : جہانگیرآباد نالے میں گرنے والا بچہ نہ مل سکا‘ تلاش کا کام ختم
March 3, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے جہانگیرآباد کے نالے میں گرنے والے معصوم عبدالحنان کی تلاش ختم کر دی گئی۔ منگل کی صبح عبدالحنان نالے میں گرگیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جہانگیر آباد کے گندے نالے میں منگل کی صبح معصوم عبدالحنان گر گیا تھا۔ پہلے اہل علاقہ اور پھر ریسکیوٹیموں اور نیوی کے غوطہ خوروں نے پانچ سالہ عبدالحنان کو ڈھونڈنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ کرینیں بھی لائی گئیں اور غوطہ خوروں نے غوطے بھی لگائے۔ عبدالحنان کی تلاش میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی گئی لیکن ہر گزرتے لمحے کے ساتھ معصوم عبدالحنا ن کے ملنے کی امیدیں کم ہوتی گئیں۔ جمعرات کی صبح ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر نہ پہنچیں جس کے ساتھ ہی جہانگیر آباد کے خونیں نالے سے عبدالحنان کی تلاش کا کام روک دیا گیا لیکن عبدالحنان کا تڑپتا باپ لخت جگر کو اب بھی کچرے اور گندے پانی میں تلاش کررہا ہے۔