کراچی ، ایف بی ایریا میں چور دکان سے نقدی اور اسلحہ لے اڑے
کراچی ( 92 نیو ز) کراچی کے ایف بی ایریا میں چور دکان کے تالے توڑ کر نقدی اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ 5 دن پہلے بھی اسی علاقے میں کمپیوٹر کی دکان کے تالے توڑ کر صفایا کیا گیا تھا۔
فیڈریل بی ایریا کے علاقے سمن آباد میں چوروں نے جنرل اسٹور کاصفایا کیا ، ملزمان نے اسٹور کے 6 تالے توڑے ۔
پولیس کے مطابق چور ہزاروں روپے اور لائسنس یافتہ اسلحہ لیکر چلے بنے ۔ایف بی ایریا میں ہی 5 دن پہلے کمپیوٹر کی دکان میں بھی چوری ہوئی تھی ۔