کراچی ، احسن آباد میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی ، شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی احسن آباد میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی شہر بھر سے طلب کئے گئے فائر ٹینڈرز بھی تیسرے درجےکی قرار دی گئی آگ پر قابو نہ پا سکے ۔ فائر ٹینڈرز کو پانی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے صفورا واٹر ہائیڈرنٹ پر ایمر جنسی نافذ کردی گئی ۔
کراچی کے علاقے احسن آباد میں واقع کیمیکل فیکٹری آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ نے فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لیا تو دھوئیں کے بادل آسمان سے باتیں کرنے لگے ۔
آگ کی شدت کے باعث پہلےفیکٹری کی چھت گری اور پھر آگ نے ساتھ والی عمارت کو بھی لپیٹ میں لے لیا ۔
ریسکیو آپریشن کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پہنچی جنھوں نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرلیے ۔
فائر ٹینڈرز کو پانی کی فراہمی کیلئے صفورا اور نیپا ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کی گئی ۔ جس کے بعد 50 ہزار گیلن پانی کیمیکل فیکٹری کی جانب راوانہ کیا گیا ۔