کراچی،پٹرول بلز میں 5کروڑ کی خوردبرد کرنے پر پولیس افسر کو10سال قید
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کی احتساب عدالت نے سندھ پولیس کے پیٹرول بلز کی مد میں 5 کروڑ روپے خوردبرد کرنے کے الزام میں پولیس افسر تنویرحسین طاہر کو 10 سال سزا قید کی سزا سنا دی
پولیس کے پیٹرول بلز کی مد میں 5 کروڑ روپے کا جرم ثابت ہونے پر احتساب عدالت کے منتظم جج نے 2 سال بعد فیصلہ سنادیا ،سابق اے آئی جی لاجسٹک تنویرحسین طاہر کو 10 سال سزا قید اور اڑھائی کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی ۔
عدالت نے ریفرنس کے شریک ملزم فدا حسین شاہ کو بری کردیا ، نیب ریفرنس کے مطابق پولیس افسران نے رقم سی این جی اسٹیشن کے نام پر جاری کی، لیکن پولیس کو پیٹرول نہیں ملا ۔