کان کنوں کے قاتلوں کو نہیں چھوڑیں گے ، متاثرین کو انصاف ملے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نےمقتول کان کنوں کے ورثاء کے دھرنے میں شرکت کی اور کہا کہ کان کنوں کے قاتلوں کو نہیں چھوڑیں گے، متاثرین کو انصاف ملے گا۔
جام کمال نے کہا کہ اگر وزیر اعظم کے آنے سے مسئلہ حل ہوتا تو فوری آجاتے، عمران خان بھی آکر کہیں گے صوبائی حکومت سے بات کریں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دھرنے کے شرکا سے ملاقات کی اور میتیں سپرد خاک کرنے کی اپیل کی ۔
وفاقی وزیر علی زیدی بولے مل کر بلوچستان کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔