کاتالونیا کےصوبائی رہنما کی جرمنی میں گرفتاری،اسپین میں کشیدگی
اسپین ( 92 نیوز ) کاتالونیا کےصوبائی رہنما کی جرمنی میں گرفتاری پر اسپین میں کشیدگی پیدا ہو گئی جس کے باعث بارسلونا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں ۔
ہزاروں افراد نے کاتالونیا کے صوبائی رہنما کی گرفتاری پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کیخلاف نعرے بازی کی ۔ مظاہرین کو منتظر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا جس میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔
کاتالونیا کے چاروں ڈویژنوں میں قائم گورنر ہاؤسز کے سامنے مظاہرے کیے گئے اور عمارتوں پر زرد رنگ پھینکا گیا۔