Friday, September 20, 2024

کئی لوگ ایم کیو ایم چھوڑنا چاہتے ہیں‘ نام نہیں بتا سکتا : مصطفیٰ کمال

کئی لوگ ایم کیو ایم چھوڑنا چاہتے ہیں‘ نام نہیں بتا سکتا : مصطفیٰ کمال
March 5, 2016
کراچی (92نیوز) مصطفیٰ کمال نے متحدہ قومی موومنٹ میں بڑی دراڑ کا دعویٰ کر دیا۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے کئی لوگ ایم کیو ایم چھوڑنا چاہتے ہیں مگر میں فی الحال ان کے نام نہیں بتا سکتا۔ انیس سو بانوے کے آپریشن نے الطاف حسین کو زیادہ مضبوط کیا اس لیے پتے اور شاخیں نہیں جڑیں ہی کاٹنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا الطاف حسین کبھی بھی اپنا جانشین مقرر نہیں کریں گے۔