کئی دہائیوں سے پیپلزپارٹی نے سندھ کےعوام کے حقوق پر ڈاکہ مارا، شہبازگل
کراچی (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا پچھلی کئی دہائیوں سے پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ کےعوام کے حقوق پر ڈاکہ مارا۔
پچھلی کئی دیہایئوں سے PPP نے سندھ کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ مارا۔اٹھارویں ترمیم کے بعد ٹرانسپورٹ سڑکوں صحت تعلیم کی زمہ داری صوبائی حکومت کی تھی۔ جو انہوں نے پوری نہیں کی۔ کراچی کی گلیوں سڑکوں کی مرمت سے لے کر آج KCR تک عمران خان کراچی کے عوام کی خدمت کر رہا ہے اور PPP صرف لوٹ مار
شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد ٹرانسپورٹ، سڑکوں، صحت، تعلیم کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی تھی۔ صوبائی حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔
اُن کا کہنا تھا گلیوں اور سڑکوں کی مرمت سے لے کر کے سی آر تک عمران خان کراچی کےعوام کی خدمت کررہے ہیں، پی پی پی نے صرف لوٹ مار کی۔