ڈی ایس پی سی آئی ڈی ملک عادل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کراچی(92نیوز)ڈی ایس پی سی آئی ڈی ملک عادل کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیےگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت نےکرائم انوسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ سی آئی ڈی کےڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک عادل کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،عدالت نےآئی جی سندھ کوملک عادل کوگرفتارکرکےپیش کرنےکاحکم دےدیا۔
واضح رہے کہ ملک عادل کےوارنٹ گرفتاری قتل اوراقدام قتل میں ملوث ملزموں کےخلاف گواہ پیش کرنےمیں ناکامی اورعدالت سےغیرحاضررہنےپرجاری کئےگئے۔