ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد حاکم مارا گیا
راولپنڈی (92 نیوز) ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مطلوب دہشت گرد حاکم مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران مطلوب دہشتگرد حاکم مارا گیا۔ مارے جانے والے دہشتگرد نے 6 شہریوں کو اغوا کر رکھا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد خودکار اسلحہ اور گرنیڈ سے لیس تھا۔ آپریشن کے دوران تمام 6 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔
آپریشن میں شریک 4 سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔