ڈیرن سیمی 23 مارچ کو پاکستانی ہوجائیں گے
لاہور (92 نیوز) 23 مارچ کو ڈیرن سیمی پاکستانی ہو جائیں گے۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو 23 مارچ کو عظیم سویلین اور اعزازی شہریت دی جائے گی۔
https://twitter.com/TheRealPCBMedia/status/1231103863685623808?s=20
پی سی بی کے ٹویٹ کے مطابق ڈیرن سیمی کو صدر پاکستان عارف علوی یوم پاکستان والے دن اعزازات سے نوازیں گے۔
پشاور زلمی سے تعلق رکھنے والے ڈیرن سیمی پی ایس ایل کے اس سیزن میں سب سے پہلے پاکستان آئے۔