ڈھاکا : سری لنکا نے بھارت کو 139رنز کا ہدف دیدیا
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں سری لنکا نے بھارت کو 139رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق بنگلہ دیش میں کھیلے جانیوالے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو 139رنز کا ہدف دیا ہے ۔
اس سے پہلے بھارتی کپتان مہندرسنگھ دھونی نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت ہوا ۔
بھارتی باولرز نے سری لنکن بلے بازوں کو ٹف ٹائم دیا اور وقفے وقفے سے ان کی وکٹیں بھی گراتے رہے ۔
سری لنکا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 138رنز بنا سکی ۔