Saturday, September 21, 2024

ڈبلیو ایچ او نے کورونا کی نئی بھارتی قِسم کو زیادہ خطرناک قرار دیدیا

ڈبلیو ایچ او نے کورونا کی نئی بھارتی قِسم کو زیادہ خطرناک قرار دیدیا
May 11, 2021

جینیوا (92 نیوز) ڈبلیو ایچ او نے کورونا کی نئی بھارتی قِسم کو زیادہ خطرناک قرار دیدیا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا کی نئی بھارتی قِسم زیادہ تیز رفتاری سے پھیلتی ہے۔

 ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے بھارت میں گزشتہ سال کورونا وائرس کی ایک نئی قسم سامنے آئی تھی۔ بھارتی وائرس کی اب تک کئی ممالک میں تصدیق ہو چکی ہے جس کی تباہ کاریوں پر تحقیقات جاری ہیں۔ بھارتی وائرس چوتھی ایسی قسم ہے جو دنیا کیلئے خطرہ بنی۔ دیگر اقسام میں برطانیہ، جنوبی افریقہ اور برازیل میں سامنے آنے والی قسمیں شامل ہیں۔