Thursday, September 19, 2024

ڈاکٹر صغیر کی دھواں دھار پریس کانفرنس پر ایم کیو ایم کا ردعمل سوشل میڈیا تک محدود

ڈاکٹر صغیر کی دھواں دھار پریس کانفرنس پر ایم کیو ایم کا ردعمل سوشل میڈیا تک محدود
March 7, 2016
کراچی (92نیوز) ایم کیوایم کے رہنما واسع جلیل اور مصطفیٰ عزیزآبادی نے ایم کیوایم کے سابق رہنما ڈاکٹر صغیر احمد کی پریس کانفرنس کو ایم کیو ایم حقیقی پارٹ ٹو قرار دے دیا۔ پریس کانفرنس پر ردعمل دینے کیلئے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم رہنما واسع جلیل اور مصطفیٰ عزیز آبادی نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر صغیر کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل کا اظہار کر دیا۔ واسع جیل نے ٹوئٹ کیا کہ ڈاکٹر صغیر کی پریس کانفرنس حقیقی پارٹ ٹو ہے۔ پریس کانفرنس کر کے پیر کا منجن دیا گیا جبکہ مصطفیٰ عزیز آبادی نے ٹوئٹ کیا کہ غداروں کی فہرست میں ایک اور ضافہ ہو گیا ہے۔ ماضی میں بھی لوگوں نے اوقات دکھائی اور آج بھی دکھا رہے ہیں۔ مصطفیٰ عزیز آبادی کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان پر حملے کر رہی ہے لیکن اسٹےبلشمنٹ ایم کیو ایم توڑنے میں مصروف ہے۔ کارکنان کو وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔