Thursday, September 19, 2024

ڈالراوپر جانے کا علم ٹی وی پر خبریں دیکھ کر ہوا، وزیراعظم عمران خان

ڈالراوپر جانے کا علم ٹی وی پر خبریں دیکھ کر ہوا، وزیراعظم عمران خان
December 3, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹی وی پر خبریں دیکھ کر ڈالر اوپر جانے کا علم ہوا۔ وزیراعظم کاکہنا تھا کہ حکومت کو بتائے بغیر ڈی ویلیوشن نہ کرنے کا طریقہ اپنا رہے ہیں ، پہلے بھی ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوا تو میڈیا سے پتہ چلا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ وفاقی وزارتوں میں تبدیلیاں ہوسکتی ہیں ، گو سلو پالیسی والے افسران کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔