چین میں سفید ٹائیگر کے جڑواں بچوں کی رونمائی
چونگ کنگ( 92 نیوز) چین کے علاقے چونگ کنگ کے تھیم پارک میں سفید ٹائیگر کے جڑواں بچوں کی رونمائی کردی گئی۔
بڑی بڑی آنکھیں اور سفید جسم پر سیاہ لکیریں لیے معصوم سے بچے سب کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں ، اس موقع پر دونوں اپنے نگران کے ساتھ خوب اٹھکیلیاں کرتے نظر آئے۔
پارک میں آنے والے بچے بھی ان کے ساتھ گھل مل رہے ہیں۔