چینی قمری سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے نیویارک میں ڈاگ شو
نیویارک ( 92 نیوز ) چینی قمری سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے نیویارک میں ڈاگ شو کا آغاز ہوگیا ۔
شو میں امریکا سمیت 17 ممالک کے 3200 کتے لائے گئے ہیں، شو کی خاص بات اس میں صرف چینی خطے میں پائے جانے والے کتے تھے۔
چائینیز کریسٹڈ، پَگ، پکین گیس نسل کے کتوں کو ان کے مالک انتہائی سجا کر لائے ، چینی قمری سال کو کسی نہ کسی جانور سے ماخوذ کیا جاتا ہے،
اس بار یہ سال کتے کے نام کیا گیا ہے، ڈاگ شو 13 فروری تک جاری رہے گا ۔