Friday, September 20, 2024

چینی فضائیہ نے خطرے کے پیش نظر ایل اے سی پر نگرانی بڑھا دی

چینی فضائیہ نے خطرے کے پیش نظر ایل اے سی پر نگرانی بڑھا دی
February 21, 2018

بیجنگ (92 نیوز) بھارت کے جنگی جنون نے چین کو بھی محتاط کردیا۔ چینی فضائیہ نے خطرے کے پیش نظر ایل اے سی پر نگرانی بڑھا دی۔

چین کے سرکاری میڈیا نے عسکری حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر بھارت کی جانب سے خطرہ محسوس کیا گیا جس کے بعد چینی فوج نے سرحد پر اپنی استعداد بڑھا دی۔

گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کے مغربی تھیٹر کمانڈکو کئی صلاحیتوں کے حامل اے جے ٹین اور اے جے الیون فائٹر جیٹ طیارے فراہم کردیئے ہیں جنہوں نے بھارت سے ملحقہ چینی فضاؤں میں تربیتی پروازیں بھی کیں۔

پیپلز لبریشن آرمی کا کہنا ہے چینی فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔