چیف جسٹس کا سانحہ کوئٹہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ
اسلام آباد (92نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان انورظہیر جمالی نے سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ انور ظہیر جمالی نے سانحہ کوئٹہ پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے حکومت امن و امان کی صورتحال بہتر بنائے گی۔