چیف جسٹس پاکستان کا ملتان کی پرانی کچہری بحال کرنے کا حکم
اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیف جسٹس آف پاکستان نے ملتان کی پرانی کچہری بحال کرنے کا حکم دے دیا ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس دو دن میں بحال کیا جائے ۔ سائلین اور وکلا کیلئے تمام سہولیات تین ماہ میں مکمل کی جائیں۔
غلط رپورٹ دینے پر چیف جسٹس پاکستان نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ پر برہمی کا اطہار بھی کیا ۔
ادھر ملتان میں پرانی کچہری کی بحالی پر وکلا نے جشن منایا ۔