چنیوٹ کے تھانہ صدر کو جدید خطوط پر استوار کر دیا گیا
چنیوٹ (92 نیوز)وزیراعظم عمران خان کے پنجاب پولیس میں اصلاحات لانے کے ویژن کے تحت دیگر اضلاع کی طرح چنیوٹ کے تھانہ صدرکوجدید خطوط پر استوار کر دیا گیا ہے۔
تھانہ صدر چنیوٹ میں اب سائلین کو انتظار کر سامنا نہیں کرنا پڑے گا، تھانہ میں سائلین کی فوری داد رسی ہوگی۔ ڈی پی او چنیوٹ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا یہ خواب تھا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مستفید کریں ، آئی جی پنجاب نے اس کو عملی جامہ پہنایا ہے ، ہمارے لوگ عوام کے مسائل حل کریں گے ۔
[caption id="attachment_260147" align="alignnone" width="500"] چنیوٹ کے تھانہ صدر کو جدید خطوط پر استوار کر دیا گیا[/caption]
ڈی پی او چنیوٹ نے کہا کہ یہاں پر کیو میٹرک ، سکرینز ڈسپلے ہے ، لوگوں کو نمبر وائز بلایا جائے گا، کسی کو ایف آئی آر یا انویسٹی گیشن سے متعلق مسائل کا سامنا ہے تو انہیں محرر یا ایس ایچ او کو تلاش کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ، اسی فرنٹ ڈیسک کاؤنٹر پر ہی ان کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے ۔