چمن میں پاک افغان باڈر پر مسافروں کو نہ چھوڑنے پر مشتعل افراد کا سرکاری املاک پر حملہ
چمن (92 نیوز) چمن میں پاک افغان باڈر پر حالات کشیدہ ہو گئے۔ مسافروں کو نہ چھوڑنے پر مشتعل افراد نے سرکاری املاک پر حملہ کر دیا۔ سکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ اور جوابی فائرنگ کی۔
مشتعل ہجوم نے قرنطینہ سنٹر کو آگ لگا دی۔ جھڑپ میں دس افراد زخمی بھی ہوئے۔ باب دوستی پر ایف سی کی مزید نفری طلب کر لی گئی۔