چائینہ کٹنگ سے آصف زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کے آبائی اضلاع بھی محفوظ نہیں
کراچی (92 نیوز) چائینہ کٹنگ سے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کے آبائی اضلاع بھی محفوظ نہیں رہے ۔ نوابشاہ اور دادو میں سرکاری گوداموں پر قبضہ کر کے گھر تعمیر کر لئے گئے ۔
دونوں اضلاع میں بارہ سرکاری گوداموں پر قبضہ کیا گیا ۔
گوداموں میں گندم کی ہزاروں بوریاں رکھی ہیں جو خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔
محکمہ خوراک نے صورتحال سے وزیر خوراک نثار کھوڑو کو آگاہ کر دیا ۔ نثار کھوڑوں نے سرکاری گوداموں سے قبضہ ختم کروانے کے لئے سندھ پولیس اورضلعی انتظامیہ سے مدد مانگ لی ۔ نثار کھوڑو نے قبضہ ختم کروانے کے لئے محکمہ داخلہ سندھ کوبھی خط لکھ دیا ۔