پی ٹی آئی کی کامیابی پر شہر شہر جشن منایا گیا
لاہور (92 نیوز) پی ٹی آئی کی کامیابی پر شہر شہر جشن منایا گیا ۔ کپتان کے کھلاڑیوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا تو مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔
لاہور میں میدان سجا جب پی ٹی آئی کی کامیابی کا اعلان ہوا ۔ کھلاڑی سڑکوں پر نکل آئے ۔ ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا تو مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ شہر بھر میں جشن منایا گیا۔
اسلام آباد میں بھی کھلاڑی گھروں سے باہر نکل آئے ۔ عمران خان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی ۔ ایک دوسرے کو مبارکبادیں دی گئیں۔
کراچی میں بھی کپتان کے کھلاڑیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی ۔ جیسے جیسے نتائج آئے کھلاڑیوں کا جوش جذبہ بھی آسمان کو چھونے لگا ۔ سبھی نے جشن منایا۔
پشاور کے باسیوں کے بھی کیا کہنے ۔ پی ٹی آئی کی کامیابی پر دل بھر کے جشن منایا ۔ ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی خوب کیا۔
فیصل آباد میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بڑی کامیابی پر بڑا جشن منایا ۔ یہاں بڑے برج اُلٹے اور جشن بھی خوب منایا گیا۔
رزلٹ آئے اور ملتان شہر میں بھی جشن کا آغاز ہو گیا ۔ ملتان کے باسیوں نے پی ٹی آئی کی کامیابی کا بھر پور جشن منایا ۔
اس کے ساتھ ساتھ حیدر آباد ، کوئٹہ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گوجرانوالہ ، ڈی جی خان اور ہر چھوٹے بڑے شہر میں کپتان کے کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا۔