پی ٹی آئی کا زعیم قادری کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ
لاہور(92نیوز)تحریک انصاف لاہور نے زعیم قادری کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کر دیا ہے ۔
پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ زعیم قادری نے رائیونڈ جلسہ روکنے کے لیے دھمکیاں دی ہیں ۔ پی ٹی آئی رہنما ظہیرعباس کھوکھر نے کہا ہے کہ رائیونڈ کسی کی جاگیر نہیں، احتجاج اور جلسہ ہمارا جمہوری حق ہے۔