Thursday, September 19, 2024

پی ٹی آئی والے الیکشن سے فراد کا راستہ تلاش کر رہے ہیں: حیدر عباس رضوی

پی ٹی آئی والے الیکشن سے فراد کا راستہ تلاش کر رہے ہیں: حیدر عباس رضوی
April 8, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کہتے ہیں کہ این اے دو سو چھیالیس سے ایم کیو ایم ہی کامیاب ہو گی۔ الزام کا جواب دینے کی طاقت رکھتے ہیں لیکن ایسا کریں گے نہیں جبکہ فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کا گھر ضبط کرنے کی باتیں کرنے والے پہلے انہیں اپنا عظیم لیڈر مانتے تھے۔ کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم کو آڑے ہاتھوں لیا تو متحدہ کے رہنماؤں نے بھی جواباً کھری کھری سنا دیں۔ جناح گراؤنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے الیکشن سے فرار کے بہانے تلاش کر رہے ہیں۔ حکومت سندھ کو چاہیے کہ وہ پی ٹی آئی والوں کو سکیورٹی کے ساتھ ساتھ ووٹرز بھی فراہم کرے۔ فیصل واڈا کی حیثیت برساتی مینڈک کے سوا کچھ نہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے واضح کیا کہ عزیزآباد اور دیگر علاقوں کے لوگوں نے ایم کیو ایم کو صرف ووٹ ہی نہیں جانیں بھی دی ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما کریم آباد میں آ کر ایم کیو ایم کو گالیاں دیں تو الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ اس کا نوٹس لے۔ این دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخابات تو تیئس اپریل کو ہوں گے لیکن دونوں جماعتوں کے رویئے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ تیئس اپریل سے پہلے ہی کوئی فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔