پی ٹی آئی نے این اے 5 کی سیٹ جیت لی ، غیر حتمی ،غیر سرکاری نتائج
اپر دیر( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 5 اپر دیر کی سیٹ جیت لی ۔
پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صاحبزادہ صبغت اللہ نے 49ہزار 299 ووٹ لے کر عوام کا اعتماد حاصل کر لیا جب کہ ان کے مقابل امیدوار پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے نجم الدین 28 ہزار 736 ووٹ حاصل کر سکے ۔
حلقہ میں ایم ایم اے کے امیدوار صاحبزادہ طارق اللہ تیسرے اور مسلم لیگ ن کے محمد نثار خان چوتھے نمبر پر رہے ۔