پی سی بی نے عمر اکمل کو پہلا ٹی ٹوئنٹی کھلانے کیلئے قانونی شق کی تشریح ہی تبدیل کر دی
لاہور(92نیوز)پی سی بی نے شاہد آفریدی کی خواہش پر یو ٹرن لینے کی ٹھان لی عمر اکمل کو پہلا ٹی ٹونٹی کھلا نے کے لیے قانونی شق کی تشریح ہی تبدیل کر دی۔
تفصیلات کےمطابق عمراکمل پر قائداعظم ٹرافی کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی کی بنیا د پر ایک میچ کی پابندی عائد کی گئی تھی اور ان کاپہلا میچ پندرہ جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی بن رہا ہے۔ شاہد آفریدی عمر اکمل کو ٹیم کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔ خواہش کے احترام میں پی سی بی کا کہنا ہے کہ شق ڈومیسٹک میچ میں پابندی کی طرف اشارہ کرتی ہے اس لیے وہ انٹرنیشنل میچ کھیل سکتے ہیں البتہ ان کی پہلے ٹی ٹونٹی کی شرکت کا حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کریں گے۔