پی سی بی نے بنگلہ دیش کیخلاف بقیہ سیریز ملتوی کردی
لاہور ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے دنیا بھر میں پھیلاؤ کے پیش نظر پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف بقیہ سیریز ملتوی کر دی ۔
بنگلہ دیش نے اگلے ماہ ایک ٹیسٹ اور ایک ون ڈے کھیلنے پاکستان آنا تھا ، پی سی بی اور بنگلہ دیش بورڈ سیریز کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کریں گے۔
بنگلہ دیش ٹیم کو سیریز کیلئے 29مارچ کو کراچی پہنچناتھا ، پاک بنگلہ دیش واحدون ڈے یکم اپریل کو کھیلا جانا تھا ۔
پاک بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ پانچ اپریل سے شروع ہونا تھا ، پی سی بی نے 25مارچ سے شروع ہونیوالا پاکستان ون ڈے کپ بھی ملتوی کردیا۔