پی ایس ایل فائیو کے پلے آف مرحلے کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد جاری
کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو کے پلے آف مرحلے کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد جاری ہے۔ آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک اور انگلینڈ کے بلے باز الیکس ہیلز بھی کراچی پہنچ گئے۔
ملتان سلطانز کے جیمز وینس کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پی ایس ایل فائیو سے آؤٹ ہیں۔ پلے آف مرحلے کا آغاز 14 نومبر سے ہو گا۔ ایونٹ کا فائنل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔