Friday, September 20, 2024

پی ایس ایل تھری کا طوفان ، آنے کو ہے تیار

پی ایس ایل تھری کا طوفان ، آنے کو ہے تیار
February 20, 2018

دبئی ( 92 نیوز ) دبئی میں پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر  چیئرمین پی سی بی اور ٹیموں کے کپتان نہایت پر جوش نظر آئے ۔

اس موقع پر چئیر مین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ فرنچائز مالکان کےبغیرپی ایس ایل نہیں ہوسکتا ، سرفرازاحمدنےپاکستان کیلئےچیمپئنزٹرافی جیت کرتاریخ رقم کی ۔

تقریب میں موجود تمام ٹیموں کے کپتان کافی پر جوش دکھائی دیے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا پی ایس ایل کو کامیاب بنانے میں نجم سیٹھی کا بڑا کردار ہے،ہم سب کو ملکر اس ایونٹ کو کامیاب بنانا ہے ۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے تما م ٹیموں کے لیے  نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ سے پاکستان کو ٹیلنٹ تلاش کرنے میں آسانی ہو گی  ۔

اس موقع پر بوم بوم شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کروانے پر نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کیا۔

پی ایس ایل کا میدان سجنے کو ہے جبکہ شائقین کرکٹ کا جوش بھی ساتویں آسمان کو چھو رہا ہے  اور کھلاڑی بھی پرفارم کرنے کو بے تاب ہیں۔