Friday, September 20, 2024

پی ایس ایل تھری ، ٹرافی کی تقریب رونمائی آج دبئی میں ہوگی

پی ایس ایل تھری ، ٹرافی کی تقریب رونمائی آج دبئی میں ہوگی
February 20, 2018

دبئی  ( 92 نیو ز)  پی ایس ایل ایڈیشن تھری شروع ہونے میں صرف تین روز باقی ہیں ، ایونٹ میں شامل ٹیموں نے متحدہ عرب امارات پہنچنا شروع کر دیا ہے،ٹرافی کی  رونمائی آج دبئی اسٹیڈیم میں کی جائے گی ۔

پھر سےمتحدہ امارات کے صحراؤں میں چھکے چوکوں کی برسات ہو گی ، ایونٹ کے آغاز سے پہلے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں نے دبئی میں ڈیرے ڈال لیے ہیں ۔

پی ایس ایل  میں پہلی بار 6 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی ۔ پہلے روز پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔

بڑے ایونٹ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے ، 20اور21مارچ کو لاہور میں  شیڈول دو پلے آف میچز  کیلئے ایک ہزار والے ٹکٹس ختم   ہونے کی وجہ سے شائقین مایوسی کا شکار ہیں ۔

کراچی میں 25مارچ کو ہونے والے فائنل کے ٹکٹ یکم مارچ سے دستیاب ہونگے ، آج دبئی میں ٹرافی کی تقریب رونمائی ہو گی ۔