پی ایس ایل ایڈیشن تھری شروع ہونے میں چار روز باقی
دبئی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن شروع ہونے میں صرف چار دن باقی رہ گئے ہیں ۔ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے میدانوں میں ایک بار پھر چھکے چوکوں کی برسات ہو گی ، وکٹیں اڑیں گی ، تالیاں بجیں گی اور شور مچے گا ۔
بڑے مقابلوں کے لیے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں نے دبئی میں ڈیرے ڈالنا شروع کر دیے ۔ ایونٹ کا آغاز 22 فروری سے ہو گا ۔ ٹورنامنٹ میں پہلی بار چھ ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی ۔ پہلے روز پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے درمیان زور کا جوڑ پڑے گا ۔
بڑے ایونٹ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے ۔ 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں شیڈول دو پلے آف میچز کیلیے ایک ہزار والے ٹکٹس ختم ہونے کی وجہ سے شائقین مایوسی کا شکار ہیں ۔
کراچی میں 25 مارچ کو ہونے والے فائنل کے ٹکٹ یکم مارچ سے دستیاب ہونگے ۔