پی آئی اے کا شیڈول شدید بدنظمی کا شکار، 3ڈومیسٹک پروازیں منسوخ
لاہور(92نیوز)پی آئی اے کا شیڈول شدید بدنظمی کا شکا ر ہوگیا تین ڈومیسٹک پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ کراچی سے دبئی، لاہور سے بیجنگ اور لاہور سے دمام کی پروازیں تاخیر کا شکارہوگئیں ۔
تفصیلات کےمطابق پی آئی اے کا شیڈول شدید بدنظمی کا شکارہوگیا، پشاور سے کراچی، اسلام آباد سے لاہور اور لاہور سے اسلام آباد کی پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ کراچی سے دبئی کی پرواز تین گھنٹے، لاہور، اسلام آباد، بیجنگ فلائٹ دو گھنٹے اور لاہور سے دمام پرواز دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ۔