پی آئی اے میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کردئے گئے
اسلام آباد ( 92 نیوز) قومی ائیر لائن کی بہتری کے بڑے پیمانے پر افسران کی اکھاڑپچھاڑ کردی گئی،سہیل یعقوب کو جی ایم فوڈ سروس تعینات کردیاگیا ۔
آغا عبدالسمیع جی ایم ٹیکنیکل گراونڈ سپورٹ اورعامربشیر جی ایم فلائٹ سروس تعینات کردئے گئے،نواب زارخان خٹک ڈپٹی جی ایم ایچ ایس ا ی اور اسد بخاری کو ڈپٹی جی ایم فوڈ سروسز لاہور تعینات کردیاگیا ۔
واجد حسین ڈپٹی جی ایم فوڈ سروسز پنڈی ، اسلام آبادتعینات ج کہ منیجرمیاں خدا ڈینوکو ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کراچی رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیاہے ۔