پی آئی اے بل پر مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کیلئے خورشید شاہ کا اپوزیشن رہنماؤں سے رابطہ
اسلام آباد(92نیوز)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پی آئی اے بل پر مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی۔
تفصیلات کےمطابق خورشید شاہ نے پارلیمانی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطوں میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ خورشید شاہ نےشاہ محمودقریشی ، فاروق ستار، پرویز الٰہی، غلام احمد بلور، طارق اللہ، عثمان ترکئی، آفتاب شیرپاؤ اور دیگر کو فون کیےاور تمام اپوزیشن جماعتوں کو مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔
اپوزیشن جماعتیں اجلاس میں پی آئی اے کو کمپنی میں بدلنے کے بل پر حکمت عملی ترتیب دیں گی ۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کی شام پانچ بجے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس چار بجے ہوگا۔