پیپلز پارٹی کا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ
پشاور (92 نیوز) پیپلز پارٹی نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ کر دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے پشاور جلسے میں حکومت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کی غلامی میں نہیں جانے دیں گے۔ عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف کے پاس جانے سے پہلے خودکشی کر لیں گے۔ آج حالت یہ ہے کہ عوام خودکشی پر مجبور ہورے ہیں۔ نالائق وزیراعظم کی پالیسیوں سے ہر شخص پریشان ہے۔