پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی روضہ رسولﷺ پر حاضری
مدینہ (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی روضہ رسولﷺ پر حاضری ہوئی۔
روضہ رسول ﷺ کے متولی اور کلید بردار شیخ نوری محمد احمد علی حبشی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔
بلاول بھٹو زرداری عمرہ بھی ادا کریں گے ۔ وطن عزیز کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعا کریں گے۔